ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ادلب میں فوجی آپریشن سے’انسانی المیہ‘ رونما ہوسکتا ہے: امریکی آرمی چیف

ادلب میں فوجی آپریشن سے’انسانی المیہ‘ رونما ہوسکتا ہے: امریکی آرمی چیف

Thu, 06 Sep 2018 13:39:26    S.O. News Service

واشنگٹن6ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ نیخبردار کیا ہے کہ شام کے شہرادلب میں وسیع فوجی آپریشن ’انسانی المیے‘ کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر ادلب میں آپریشن ناگزیر ہے تو اسے صرف انتہا پسندوں کے مراکز تک محدود رکھا جائے۔یونان کے دورے کے دوران ’ایتھنز’ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی آرمی چیف نے کہا کہ ادلب میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا تو انسانی المیہ یقینی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب ادلب میں انسانی المیہ نہیں چاہتے۔ادھرانسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے’آبزر ویٹری‘ نے منگل کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ 22 روز کی خاموشی کے بعد گذشتہ روز روسی جنگی طیاروں نے ادلب میں متعدد مقامات پر بمباری کی۔انسانی حقوق کی تنظیم نے اپوزیشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ الشغور پل کی مغربی جانب کیا گیا۔


Share: